کھیل

مشتاق احمدنے انگلینڈکے انڈر 19کوچنگ پینل میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نوجوان بولرز کے ساتھ انگلینڈ ٹیم کے بولروں کے ساتھ بھی کام کریں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔ہمارے نامور کرکٹر ریٹائر منٹ کے بعد بھی کا ر آمد ہیں جس کا ثبوت گاہے بگاہے ان کی غیر ملک میں پروفیشنل تعیناتی کی صورت میں نظر آتا رہتا ہے۔ اب پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جوکہ کرکٹ شائقین اور ان کے مداحوں کیلئے ایک اچھی نوید ہے۔مشتاق احمد 2 روز قبل انگلینڈ پہنچے اور گزشتہ روز کوچنگ کا آغاز کیا، ان کو انگلینڈ کے انڈر 19 کوچنگ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نوجوان بولرز کے ساتھ انگلینڈ ٹیم کے بولروں کے ساتھ بھی کام کریں گے، وہ ماضی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ انگلینڈ میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر پرجوش ہوں، اب نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریحان احمد سمیت انگلینڈ کے دیگر بولروں کے ساتھ بھی کام کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button