کھیل

ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، پاکستان کے 4وکٹوں پر 328رنز

ملتان ٹیسٹ ' پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے دن کا کھیل ختم ، پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے

ملتان (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 328رنز بنا لیے ہیں ، کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعے پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب کے جلد آٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

دوسری جانب عبد اللہ شفیق نے بھی سنچری اسکورکی اور پھر 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کے درمیان 253 رنز کی شراکت ہوئی۔ عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد صرف2 رنز کے اضافے کے ساتھ کپتان شان مسعود بھی 151 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پہلے دن کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل بابر اعظم بھی 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر رن بنائے کریزپرموجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن 2 اور کرس ووکس نے ایک وکٹی حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button