کھیل

میڈلز گنگا میں بہانے کا سوچنے والی ریسلر تاریخی موڑ پر جا پہنچی

ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے ویمن ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کردی۔ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے ویمن ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ بن گئیں۔ ونیش ڈیڑھ سال تک مشکلات میں رہیں، بھارتی ریسلنگ فیڈریشن عہدیداروں پر ہراسانی کے الزامات کے بعد مظاہروں میں اہم کردار ادا کیا۔

ونیش فٹ پاتھ پر بھی سوئیں، پولیس کے ڈنڈے کھائے، میڈلز گنگا میں بہانے کا ارادہ بھی بنایا، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے بھی ان پر وار کیے،گھٹنے کی انجری کا شکار بھی رہیں لیکن سب سے نکل کر دشوار گزار کوالیفائینگ رائونڈ کھیلے۔ونیش نے تمام تر رکاوٹوں کو پار کرکے اولمپکس میں جگہ بنائی اور اب بھارت کیلئے تاریخ رقم کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button