کھیل
نئی آئی سی سی رینکنگز، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین چھا گئے
ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے
دوبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ کی نئی رینکنگز جاری کردی ہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی پہلے بھی نمبر ون بولر رہ چکے ہیں۔ تاہم، انہوں نے درجہ بندی میں 696 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔
دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے سیریز میں کامیابی پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوئی، اس دوران پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی نے 8 وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث آئی سی سی کی درجہ بندی میں وہ پہلے نمبر پر براجمان ہوئے۔