کھیل

نجم الحسن کا بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی صدارت سے استعفیٰ

وہ حسینہ واجد کے دور میں پہلی بار عہدے پر فائض ہوئے تھے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی)کے صدرنجم الحسن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدرنجم الحسن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔نجم الحسن کو اجلاس میں عملی طور پر وزارت یوتھ اینڈ اسپورٹس میں شامل ہونا تھا، جہاں انہوں نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔سابق صدر نجم الحسن نے پہلی بار سال 2012 میں پہلی دفعہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں بنگلادیش کرکٹ بورڈکی ذمہ داریوں کا چارچ سنبھالا تھا۔

بعدازاں مسلسل وہ 3 بار بی سی بی کے منتخب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔نجم الحسن پاپون بی سی بی کے صدر کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ ایک منتخب رکن پارلیمنٹ بھی تھے۔ وہ 2009 سے کشور گنج-6 حلقے کے ایم پی منتخب ہوئے۔واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن کا بالآخر 13 سالہ طویل ترین دور اختتام پذیر ہوا۔قبل ازیں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آپریشنز کرکٹ چیئرمین جلال یونس نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جلال ان دو ڈائریکٹرز میں سے ایک تھے جنھیں نیشنل اسپورٹس کونسل نے نامزدکیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button