کھیل

نیرج چوپڑا اور منوبھاکر کی برانڈ ویلیوز آسمان کو چھونے لگیں

نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو330 کروڑ بھارتی روپے اور منوبھاکر کی 25لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ ہو گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے اولمپک سلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور برانز میڈلسٹ مانو بھاکر کی چاندی ہوگئی۔پیرس اولمپکس میں دو بار کی برانز میڈلسٹ منو بھاکر سے بڑی کمپنیاں معاہدوں کی خواہشمند ہیں جب کہ جیولین تھرور نیرج چوپڑا معاہدوں میں بھارتی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج اور منو بھاکر کی برانڈ ویلیو میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو تقریبا 330 کروڑ بھارتی روپے ہو گئی ہے۔

اولمپکس سے قبل نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو بھارتی آل رانڈر ہاردک پانڈیا کے برابر تھی اور اب ان کی برانڈ ویلیو پانڈیا سے بہت زیادہ بڑھنے کی توقع ہے۔نیرج چوپڑا اس وقت سب سے زیادہ ویلیو رکھنے والے نان کرکٹر ایتھلیٹ ہیں۔دوسری جانب 22 سالہ منو بھاکر نے غیر معمولی تیزی سے کمپنیوں کی توجہ حاصل کی ہے، منو نے مشروب ساز کمپنی سے حال ہی میں ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے میں ایمبیسیڈر کا معاہدہ کیا۔

پیرس اولمپکس سے قبل منو بھاکر کے معاہدے کی سال کی فیس 25 لاکھ روپے تھی جب کہ ایتھلیٹ کی مینجمنٹ کمپنی نے 40 برانڈز کے برانز میڈلسٹ کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا انکشاف کیا۔ادھر ریسلر ونیش پھوگاٹ کی میڈل نہ جیتنیکے باوجود برانڈ ویلیو بڑھ رہی ہے، ونیش کی سالانہ فیس اب 25 لاکھ سے بڑھ پر ایک کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button