کھیل
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف میچزکی سیریز کہاں ہو گئی ؟ پی سی بی نے بتادیا
پی سی بی کے مطابق چار میچز پر مشتمل سہ ملکی سیریز پہلے ملتان میں کھیلی جانی تھی تاہم بورڈ نے اب سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی منتقل کر دیے ہیں
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے ساتھ سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی۔پی سی بی کے مطابق چار میچز پر مشتمل سہ ملکی سیریز پہلے ملتان میں کھیلی جانی تھی تاہم بورڈ نے اب سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی منتقل کر دیے ہیں۔ سہ ملکی سیریز 8 فروری سے شروع ہوگی۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پی سی بی اپنے اپ گریڈ شدہ اسٹیڈیم پر میچز کھیلانے کو تیار ہے۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کا اپ گریڈیشن کام جنوری کے آخری ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔