نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں بھارت کو عبرتناک شکست نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی
بھارتی بورڈ سے راجر بنی، جے شاہ اور دیگر اہم عہدیدار شامل تھے جب کہ6 گھنٹے کی میٹنگ میں بھارتی ٹیم کے تھنک ٹینک پرسوالات کی بوچھاڑ کردی گئی
ممبئی (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے تھنک ٹینک سے بازپرس شروع ہوگئی اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آسٹریلیا روانگی سے قبل کپتان کوچ اور چیف سلیکٹرکو طلب کیا، اس میٹنگ میں بھارتی بورڈ سے راجر بنی، جے شاہ اور دیگر اہم عہدیدار شامل تھے جب کہ6 گھنٹے کی میٹنگ میں بھارتی ٹیم کے تھنک ٹینک پرسوالات کی بوچھاڑ کردی گئی۔ بھارتی ٹیم کے تھنک ٹینک میں کپتان روہت شرما، کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکار شامل تھے، میٹنگ میں گوتم گمبھیر کی کوچنگ کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیر کو راہول ڈریوڈ سے مختلف کوچ قرار دیا گیا جب کہ کپتان، کوچ اور سلیکٹر بھی ایک پیج پر نہیں ہیں، بھارتی ٹیم کے تھنک ٹینک میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔