کھیل

نیوزی لینڈ  نے بھارت کوجیت لیے 274 رنز کا ہدف دے دیا

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

دھرم شالہ(سپورٹس نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ  نے ڈیرل مچل کی سنچری کی بدولت بھارت کوجیت لیے 274 رنز کا ہدف دے دیا۔  دھرم شالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیرل مچل 130 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو اس وقت دونوں ٹیمیں ٹاپ ٹو پوزیشنز پر ہیں، کیویز 1 جب کہ بھارت کی دوسری پوزیشن ہے، دونوں ٹیمیں اب تک کوئی میچ نہیں ہاریں۔ شائقین پر امید ہیں کہ یہ میچ یکطرفہ ہونے کے بجائے کانٹے کا ہوگا اور ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button