حیدر آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی باؤلرز نے بلے بازوں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ 346 رنز کا بھی دفاع نہ کرسکے ۔ نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ2023 کے وارم اپ میچ میں شکست ہوئی ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم 346 رنز کا ہدف دیکر بھی کامیاب نہ ہو سکی۔
بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محمدرضوان کے شاندار 103رنز رائیگاں گئے۔کپتان بابراعظم نے80رنز کی اننگز کھیلی۔سعودشکیل نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے ترپن گیندوں پر4چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے75رنزبنائے۔
جواب میں کیوی بیٹسمین بھی ڈٹ کر کھیلے اور پاکستانی باؤلرز کی خوب پٹائی کی۔ اور 346 رنز کا ہدف 6 اوورز پہلے ہی حاصل کرلیا ۔