کھیل

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ، پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، فائنل تک رسائی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ٹیم کو تیسرے میچ میں 6 وکٹ سے شکست دے کر پول میچز میں لگاتار تیسری فتح حاصل کی

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، پول اسٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان نے ڈائریکٹ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ٹیم کو تیسرے میچ میں 6 وکٹ سے شکست دے کر پول میچز میں لگاتار تیسری فتح حاصل کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا بلائنڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 108 رنز کا ٹارگٹ دیا، آسٹریلیا کے ایم کیمرون نے 41 اور مک کارتھی نے 19 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے مطیع اللہ، فخر عباس اور اسرار نے 2-2 وکٹیں حاصل کی پاکستان بلائنڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان کے محسن خان نے 37 رنز بنائے جبکہ مطیع اللہ 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button