کھیل

ورلڈ کپ، بھارت نے سکیورٹی کیلئے کونسی پلاننگ کی؟ تیار کیا گیا پلان سامنے آگیا

ورلڈ کپ میچز میں ملٹی لیئر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، سکیورٹی ادارے اور مقامی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل رابطے کے لیے کمیونیکیشن سسٹم ترتیب دیا جائے گا

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلہ میں بھارت سکیورٹی کے لئے کونسی پلاننگ کی ؟ اس حوالے سے تیار کیا گیا پلان سامنے آگیا ، جس نے سب کو حیران کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سکیورٹی آفیسر نے بتایا ہے کہ سٹیڈیم تک فینز کی آمد کو آسان بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کا پلان بھی تیار ہے۔ سکیورٹی آفیسر کے مطابق ورلڈ کپ میچز کے دوران ملٹی لیئر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، سکیورٹی ادارے اور مقامی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل رابطے کے لیے کمیونیکیشن سسٹم ترتیب دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل سے سٹیڈیم تک ٹیموں کے لیے محفوظ راستہ بنایا جائے گا، پونے سمیت کئی سٹیڈیمز شہر سے دور واقع ہیں، دوری کی وجہ سے جامع پلان ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔ کمشنر پولیس وینوئے کمار کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے اطراف میں ملٹی لیئر سکیورٹی کا حصار ہو گا، ہر سیکیورٹی لیئر کا ایک الگ مقصد ہو گا اور ہر لیئر میں سکیورٹی اہلکاروں کی مخصوص تعداد ہو گی۔کمشنر پولیس کے مطابق ایک مخصوص ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو سٹیڈیم میں پارکنگ کو دیکھے گی، ہر سکیورٹی لیئر پر فینز کی چیکنگ ہو گی اور میچز سے قبل بھی سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سکیورٹی چیکنگ ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button