کھیل

ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم فائنل، کون کون سے کھلاڑی شامل ہیں؟ اعلان کل ہوگا

چیف سلیکٹر اور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی ملاقات میں ٹیم کو حتمی شکل دیدی گئی 'ٹیم کا اعلان کل 11.15 پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نیوز کانفرنس میں کریں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی زیر صدارت قومی ٹیم کی ایشیا کپ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اس کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ذکا اشرف سے ملاقات کی۔ چیف سلیکٹر اور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی ملاقات میں ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ٹیم کا اعلان کل 11.15 پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نیوز کانفرنس میں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button