کھیل

ورلڈ کپ 2023: قومی اسکواڈ کے ممکنہ نام سامنے آگئے

ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان شامل ہوں گے

لاہور (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کے ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں۔  پاکستان کے 15 ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان شامل ہوں گے،ممکنہ اسکواڈ میں محمد رضوان، افتخار احمد اور سعود شکیل بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سلمان علی آغا، شاداب خان اور محمد نواز بھی ممکنہ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔حسن علی اور ابرار احمد کا اسکواڈ میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف، محمد حارث، اسامہ میر اور وسیم جونیئر کا اسکواڈ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button