کھیل

ورلڈ کپ2023، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان، نسیم شاہ آئوٹ، حسن علی کی انٹری

بابر اعظم، شاداب ، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد نواز، اسامہ میر، وسیم جونیئر، شاہین شاہ ، حارث رؤف 'حسن علی شامل

لاہور(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں نسیم شاہ آئوٹ اور حسن کی انٹری ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ فاسٹ بولرز میں آپشنز کم تھے، حسن علی نے لنکن لیگ میں اچھا کھیل پیش کیا، حسن علی ٹیم میں بھی ہے اور اس کے آنے سے ٹیم میں انرجی آتی ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ کی ٹیم بناتے وقت حسن علی کی انگلی زخمی تھی اس لیے اسے شامل نہیں کیا گیا تھا، جبکہ فاسٹ بولرز میں احسان اللہ اور محمد حسنین بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں لیکن ہم نے چھ ماہ سے بنے کمبی نیشن میں تبدیلی کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ انجری سے نسیم شاہ کا بڑا نقصان ہوا ہے وہ اس وقت دنیا کا بہترین فاسٹ بولر ہے مگر افسوس ہے کہ رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ ورلڈ کپ کے بعد بھی جلد نہیں کھیل سکے گا۔

کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ‘حسن علی’ محمد حارث، زمان خان اور ابرار احمد کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 29 ستمبر کو کھیلے گا۔

بابر اعظم کو کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ پیسر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ساتھ ایک ہی وکٹ کیپر محمد رضوان بھارت جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button