کھیل

ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن

کھلاڑیوں نے ایم سی جی سے ملحقہ پریکٹس ایریا میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں جہاں شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے مکمل ردھم کے ساتھ بولنگ کی

میلبرن(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے میلبرن میں دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے ایم سی جی سے ملحقہ پریکٹس ایریا میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں جہاں شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے مکمل ردھم کے ساتھ بولنگ کی۔ اس دوران عامر جمال نے نیٹ پر لمبی بیٹنگ پریکٹس بھی کی۔

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بھی میلبرن میں ٹریننگ سیشن کیا تھا جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بھرپور پریکٹس کی تھی۔ فاسٹ بولر محمد حسنین کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button