کھیل

ون ڈے سیریز:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرایا یا خود دھول چاٹ لی؟

دھواں دار بلے بازی اور سنسنی سے بھرپور اس میچ میں آسٹریلیا کے ٹریویس ہیڈ نے 154 رنز بنائے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دھواں دار بلے بازی اور سنسنی سے بھرپور اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹریویس ہیڈ کے ناقابل شکست 154 رنز کی بدولت فتح حاصل کی۔انگلینڈ میں کھیلی جارہی اس ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر بین ڈکٹ اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیل رہے تھے، وہ 91 گیندوں پر 95 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے ول جیکس نے 62، کپتان ہیری بروک نے 39 اور جیکب بیتھل نے 35 رنز بنائے، انگلینڈ کا باقی کوئی بھی کھلاڑی نمایاں اسکور نہ بنا سکا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا اور مارنس لیبوشین نے 3، 3، ٹریویس ہیڈ نے 2 جبکہ بین ڈوارشوئس اور میتھیو شارٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کا 315 رنز کا بڑا ہدف 36 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔ چوتھے اوور میں کپتان مچل مارش کے آوٹ ہونے کے بعد ٹریویس ہیڈ نے جیت کا بیڑہ اٹھایا اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 129 گیندوں پر ناقابل شکست 154 رنز جڑ دیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون اسمتھ اور کیمرون گرین نے 32، 32 رنز بنائے۔ مارنس لیبوشین 61 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 317 بنا کر ہدف 44 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل، تیسرا 24 ستمبر، چوتھا ون ڈے 27 ستمبر اور پانچواں اور آخری میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button