کھیل

وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

سری لنکا(سپورٹس ڈیسک) سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف کھیلے جا رہے گال ٹیسٹ میچ میں اپنے نام کیا۔ سابق کپتان سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 21 نصف سنچریاں اور 4 سنچریاں بھی اسکور کر چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد 3000 رنز بنانے والے 20ویں بیٹر ہیں۔ سابق کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button