کھیل

وہاب ریاض کوقومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بننے کی کلیئرنس دے دی گئی؟

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کلیئرنس دے دی۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کلیئرنس دے دی۔ ذرائع کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگراں کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کنٹریکٹ بجوائے گا۔ یاد رہے کہ وہاب ریاض انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور اس وقت ان کے پاس مشیرِ کھیل پنجاب کا قلم دان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے جنہوں نے ورلڈ کپ کے دوران استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button