کھیل

ویرات کوہلی نئی مصیبت میں ‘پب دیر تک کھلا رکھنے پر مقدمہ

ھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ان کا ون ایٹ کمیون کے نام سے پب ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے لندن منتقل ہونے سے قبل ہی مقدمے میں پھنس گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی ملکیت والے ون 8 کمیون پب ہوٹل کیخلاف بنگلورو پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کستوربھا روڈ پر واقع کمیون پب 6 جولائی کو رات گئے تک کھلا رہا جبکہ انہیں 1:30 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اونچی آواز میں موسیقی چلانے کی شکایات موصول ہوئیں، کلبز کو رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی جس کی خلاف ورزی کی گئی۔

ویرات کوہلی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جو بنگلورو کے ایم جی روڈ میں ون 8 کمیون کی ملکیت ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گشت پر مامور سب انسپکٹر کو ون 8 کمیون پب دیر تک کھلے رکھنے کی اطلاع ملی جبکہ پب رات 1:30 بجے تک صارفین کی خدمت کرتے ہوئے پایا گیا، جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج کی جبکہ انکے علاوہ دیگر تین پبز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button