کھیل

ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے 17سال پرانہ اعزاز چھین لیا

ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، وہ یہ کارنامہ کم ترین اننگز میں سر انجام دینے والے بیٹر ہیں

کانپور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے 17سال پرانہ اعزاز چھینتے ہوئے ایک اور اعزاز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کانپور میں جاری ہے جہاں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 47 رنز کی اننگز کھیلی ، اس دوران انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل بھی عبور کیا۔ کوہلی نے 594 ویں انٹرنیشنل اننگز میں 27 ہزار رنز مکمل کیے جبکہ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 623 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔ ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، وہ یہ کارنامہ کم ترین اننگز میں سر انجام دینے والے بیٹر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button