کھیل

ٹیسٹ سیریز، پی سی بی کی پاکستان آنے کی پیشکش، بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا جواب بھی آ گیا

کھیل صرف جیت ہار کے بارے میں نہیں ہے، یہ دوستی کے بارے میں بھی ہے، ہمیں خوشی ہے کہ بنگلا دیش نے ہماری سپورٹ کی پیشکش قبول کی ہے: آفیسر سلمان نصیر

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی پیشکش کی تھی جس پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا جواب بھی آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم 17 اگست کی بجائے اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بنگلا دیش کی مینز کرکٹ ٹیم تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔یاد رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آرہی ہے جو راولپنڈی اور کراچی میں بالترتیب 21 سے 25 اگست اور 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو پہلے17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا، بنگلا دیش ٹیم اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔ ٹیم 14 سے 16 اگست تک قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی اور 17 اگست کو اسلام آباد جائیگی اور 18 سے 20 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کریگی۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہماری ٹیم کو اضافی ٹریننگ کا موقع فراہم کیا ہے، اس سے ہمارے کھلاڑیوں کو موسمی حالات سے ہم آہنگ میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہتر تیاری میں بھی مدد ملے گی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرنے کہا کہ کھیل صرف جیت ہار کے بارے میں نہیں ہے، یہ دوستی کے بارے میں بھی ہے، ہمیں خوشی ہے کہ بنگلا دیش نے ہماری سپورٹ کی پیشکش قبول کی ہے، مجھے یقین ہیکہ لاہور میں اضافی ٹریننگ سیشنز کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنیکا موقع فراہم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button