کھیل

ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ٹیم کیلئے بری خبر

بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر وہ ان فٹ ہو گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عامرجمال کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عامر جمال کو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق عامر جمال کمر کی تکلیف سے ری کور کررہے ہیں، عامر جمال کو کمر کی تکلیف کانٹی کرکٹ کے دوران ہوئی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے جب کہ دوسرا میچ 30 اگست سیکھیلا جائے گا اور یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ کامران غلام اور ابرار احمد کو پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے جو پاکستان شاہینز کی جانب سے چار روزہ میچ 20 سے 23 اگست تک بنگلا دیش اے کے خلاف کھیلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button