کھیل
ٹیم کیلئےسب سے زیادہ قربانی دی،سابق کرکٹر یونس خان ،فخرزمان کے حق میں بول اُٹھے
سابق کپتان یونس خان نےکہا کہ مجھےلگتا ہےکہ فخرزمان کو بابراعظم کی جگہ کپتانی دینی چاہیے
کراچی(سپورٹس ڈیسک) ٹیم کیلئےسب سے زیادہ قربانی دی،سابق کرکٹریونس خان ،فخرزمان کےحق میں بول اُٹھے۔رپورٹ کےمطابق سابق کپتان یونس خان نےکہا کہ مجھےلگتا ہےکہ فخرزمان کو بابراعظم کی جگہ کپتانی دینی چاہیے،فخر زمان نےٹیم کیلئےسب سےزیادہ قربانی دی ہے، وہ کیوں قیادت کےاہل نہیں کیا وہ پررفامر نہیں ہیں؟۔سابق کپتان نےکہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں بھی فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف اننگز میں پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امید دلائی تھی۔ فخرواحدکرکٹرہیں جنہوں نےٹیم کیلئےاپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی وہ 4، 5 نمبرپرآکرکھیل رہے ہیں، تو وہ کیوں کپتانی کےاہل نہیں ہیں۔