کھیل

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں تیزترین سنچری کا نیا ریکارڈبنا دیا گیا

نامیبیا کے کرکٹر لوفٹی ایٹن نے مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

نیمبیا(سپورٹس ڈیسک) نامیبیا کے کرکٹر لوفٹی ایٹن نے مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ لوفٹی ایٹن نے تین ملکی سیریز میں نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا، انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

نامیبیا کے لوفٹی ایٹن نے نیپال کے خلاف 36 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیپال کے کوشل مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال نامیبیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button