کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ تاخیر کا شکار’ گرین شرٹس کے مستقبل پر سوالیہ نشان؟

لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا یہ اہم میچ بارش کی وجہ سے گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور اب تک ٹاس بھی نہیں ہوسکا

فلوریڈا (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان گروپ اے کا میچ تاخیر کا شکار ہے جس کے بعد گرین شرٹس کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا یہ اہم میچ بارش کی وجہ سے گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور اب تک ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔ امپائرز پاکستانی وقت کے مطابق 8.30 بجے گراونڈ کا دوبارہ معائنہ کریں گے۔ واضح رہے کہ لاڈرہل فلوریڈا میں آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ میں موسم اثر انداز ہوسکتا ہے۔ میچ کے دوران طوفانی ہوائیں چلنے اور بارش کا کافی امکان ہے جو کہ پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے) شروع ہونا تھا۔ لاڈرہل فلوریڈا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان بارش کے 20 سے 34 فیصد امکانات ہیں جو کے بعد میں 70 سے 80 فیصد تک بڑھ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button