کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:فاطمہ ثنا کانام ٹیم کی قیادت کیلئے فائنل

اکتوبر میں ہونیوالے متحدہ عرب امارات میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان کو تبدیل کر دیا گیا، اب فاطمہ ثنا ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر فاطمہ ثنا کو 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کو گروپ اے میں آسٹریلیا، سری لنکا، بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبی حسن شامل ہیں۔اس کے علاوہ نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) بطور ریزرو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ سفر کریں گی جبکہ رامین شمیم اور ام ہانی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ 22 سالہ فاطمہ اب تک 41 ون ڈے انٹرنیشنل اور 40 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ وہ اس سے قبل پاکستان ایمرجنگ اور ڈومیسٹک ٹیموں کی قیادت بھی کر چکی ہیں۔انہوں نے دسمبر 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہیگلے اوول کے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کی تھی یہ میچ سپر اوور میں پاکستان کی شاندار جیت کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button