کھیل
ٹی ٹین لیگ کی تاریخ میں پہلی سنچری بن گئی
جارج منسے نے 38 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انکی اننگز میں میں 10 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے
ہرارے(سپورٹس ڈیسک) زیم ایفرو ٹی ٹین لیگ کی تاریخ میں پہلی سنچری بن گئی، ہرارے بولٹس کے جارج منسے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ جارج منسے نے 38 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انکی اننگز میں میں 10 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ منسے کی اس شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت ہرارے بولٹس نے ڈربن وولوز کو 54 رنز سے شکست دے دی۔
ہرارے میں کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں بولٹس نے جارج منسے کی شاندار سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹ پر 173 رنز بنائے تھے۔ 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈربن وولوز کی ٹیم 6 وکٹ پر 119 رنز بناسکی۔ کولن منرو 32 اور شرجیل خان 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زیم ایفرو ٹی ٹین لیگ کے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔