پاک،سری لنکا پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آج ٹیسٹ کے پہلے دن شائقین کا داخلہ مفت کردیا ہے
سری لنکا(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج گال میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹرز نے میچ سے پہلے بھرپور پریکٹس کی۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آج ٹیسٹ کے پہلے دن شائقین کا داخلہ مفت کردیا ہے۔ قبل ازیں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابھی فائنل کامبی نیشن کا فیصلہ نہیں کیا، وائٹ بال میں بولرز کا کامبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسامہ میر، شاداب اور نواز اچھا پرفارم کررہے ہیں، ابرار احمد کا فوکس ابھی ریڈ بال پر ہے، وہ اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ گال کی وکٹ بھی اسپنرز کو مدد دیتی ہے۔ شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کسی بھی صورتِ حال میں بولنگ کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کیا، گال میں پانچوں دن بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔