پاکستانی بلےبازصائم ایوب کو ڈاکٹرز نے کتنا عرصہ آرام کا مشورہ دیا؟کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر
ڈاکٹرز نے صائم ایوب کو 6ماہ کے لیے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ،تاہم اس صورت میں ان کا چیمپئینز ٹرافی میں شرکت مشکل ہے
لاہور (سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکے دوران انجری کا شکار ہونے ہووالے صائم ایوب علاج کیلئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے تھے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اپ کررہے ہیں۔
صائم ایوب نے ملاقات کے بعد بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق انجری کی وجہ سے میرے ٹخنے کو نقصان نہیں پہنچا اور اب صورت حال نارمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر نے مجھے سیدھے پیر (جس پر چوٹ لگی) پر وزن ڈالنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔تاہم ڈاکٹر نے صائم ایوب کو 6 ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا جبکہ مزید ڈاکٹرز کا ایک پینل رپورٹس، ایکسرے سمیت دیگرصورت حال دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔اس صورت میں صائم ایوب کے چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ انکی عدم موجودگی میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی واپسی اور امام الحق کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔