کھیل
پاکستانی سابق فاسٹ بائولر عاقب جاوید کو سری لنکن بورڈ نے ہائیر کر لیا
عاقب جاوید کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے: سری لنکن کرکٹ بورڈ
کولمبو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر عاقب جاوید کو سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ہائیر کرتے ہوئے انہیں سری لنکن ٹیم کے لئے بائولنگ کوچ کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق عاقب جاوید کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بالنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ عاقب جاوید فوری طور پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ عاقب جاوید ابتدائی طور پر فاسٹ باؤلنگ کے کیمپ کو کنڈکٹ کریں گے۔