کھیل

پاکستانی طیب اکرام 8برس کیلئے بلا مقابلہ پی ایچ ایف کے صدر منتخب

نئے صدر کے انتخاب کے لئے موجودہ صدر طیب اکرام کے مقابلے میں کوئی امیدوارسامنے نہیں آیا اور وہ بلا مقابلہ ایف آئی ایچ کے مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے

مسقط (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے طیب اکرام 8 برس کیلئے بلا مقابلہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے’ مسقط میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سو سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سو سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایف آئی ایچ کانگریس کے 49 ویں اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ ایف آئی ایچ نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر کی مدت کو 4 سال سے بڑھا کر آٹھ برس کیا۔ اجلاس میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے موجودہ صدر طیب اکرام کے مقابلے میں کوئی امیدوارسامنے نہیں آیا اور وہ بلا مقابلہ ایف آئی ایچ کے مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔ طیب اکرام ایف آئی ایچ کے 8 سالہ مدت کیلیے صدر منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں۔ طیب اکرام دوسال قبل بھارت کے نریندربٹرا کے استعفے کے بعد ایف آئی ایچ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button