کھیل

پاکستانی کرکٹر رضا حسن نےبھارتی لڑکی سے شادی کیوں کی؟وجہ سامنے آگئی

رضا حسن کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حسن اور پوجا کی شادی کی باقاعدہ تقریب اگلے برس فروری میں منعقد کی جائے گی

نیویارک(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی  پوجا سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ رضا حسن اور پوجا کی منگنی نیویارک میں ہوئی اور دونوں کی شادی آئندہ برس فروری میں ہوگی۔  نجی میڈیا رپورٹ میں رضا حسن کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حسن اور پوجا کی شادی کی باقاعدہ تقریب اگلے برس فروری میں منعقد کی جائے گی۔

منگیتر کے غیر مسلم ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رضا حسن کا کہنا تھا کہ پوجا مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور جلد ہی مسلمان ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ رضا حسن اب پاکستان کوچھوڑ کر  امریکا منتقل ہوچکے ہیں، وہ ایک ون ڈے  اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button