کھیل

پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان پہلا ٹیسٹ،کھیل جاری،جو روٹ کی سینچری

پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ انگلینڈ کے جو روٹ نے پاکستان کے خلاف اپنی کی سنچری مکمل کر لی، انہوں نے 167 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی

ملتان(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ انگلینڈ کے جو روٹ نے پاکستان کے خلاف اپنی کی سنچری مکمل کر لی، انہوں نے 167 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ جو روٹ نے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری بنائی۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی تیسری وکٹ 249 پر گری، جب بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ 113 رنز پر گر گئی، زیک کراؤلے 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ تیسرے روز کے کھیل کا آغاز زیک کراؤلے نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا۔

انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنالیے تھے جبکہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے میں مزید 460 رنز بنانے ہیں۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب کپتان اولی پاپ بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد دوسری وکٹ پر زیک کراؤلے اور جو روٹ نے 92 رنز جوڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button