کھیل

پاکستان میں سست انٹرنیٹ، بنگلہ دیشی کرکٹر کو فیملی سے رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا

مہمان کھلاڑی گزشتہ 4 دن سے لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ہیں لیکن پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں

لاہور (سپورٹس ڈیسک) سست انٹرنیٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے دورہ پر آئی بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو اپنے ملک میں فیملی سے رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہوئی ہے۔ مہمان کھلاڑی گزشتہ 4 دن سے لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ہیں لیکن پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیشی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کی وجہ سے انہیں اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ بنگلادیشی ٹیم انتظامیہ نے سلو انٹرنیٹ کی اب تک کوئی شکایت نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button