کھیل

پاکستان کرکٹ زوال کا شکار،قصور کس کا؟احمد شہزاد نے بخیئے ادھیڑ دیئے

فاسٹ بالرز کو یہاں کامیابی نہیں ملتی پھر بھی ہم نے4 فاسٹ بالرز کھلائے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹراحمد شہزاد نے کہا ہیکہ بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ ہمیں ہوم گراونڈ پر ہرایا ہے چیئرمین پی سی بی کو جو فیصلے لینے تھے وہ نہیں لے سکییہ قصور پی سی بی کا ہیاس سے بدترین کرکٹ پاکستان کی میں نے کبھی نہیں دیکھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروگرام میں سپورٹس جرنلسٹ سید یحیی حسینی نے بھی شرکت کی ۔

ٹیسٹ کرکٹراحمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں لیڈر شپ کا فقدان رہا ہے۔ہمیں پتہ ہے کہ فاسٹ بالرز کو یہاں کامیابی نہیں ملتی پھر بھی ہم نے4 فاسٹ بالرز کھلائے۔ ورلڈ کپ کے بعد جو فیصلے لینے تھے وہ نہیں لیے۔ پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان شہزاد اقبال کا کہناتھاکہ پاکستان کرکٹ مسلسل زوال کا شکار ہے۔پاکستان کی کارکردگی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button