کھیل
پاکستان کی بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں فتح
بیگا اوپن پاکستانی اسکواش پلیئر کے کیرئیر کا 17 واں ٹائٹل ہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونیوالا بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاکستانی اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دی۔ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 6-11، 1-11 اور 3-11 رہا جبکہ انہوں نے اپنا فائنل صرف 24 منٹ میں جیتا۔
بیگا اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز ہے جو کہ تقریبا 33 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔بیگا اوپن پاکستانی اسکواش پلیئر کے کیرئیر کا 17 واں ٹائٹل ہے۔ ناصر اقبال نے آخری 5 میں سے 4 ٹورنامنٹ جیتے ہیں اور اب ناصر اقبال ملائشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔