کھیل

پنڈی ٹیسٹ:پاکستان اور بنگلا دیش کا پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ

مسلسل بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بیشتر آٹ فیلڈ پر پانی جمع ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوپہر تک بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارش اور گیلی آٹ فیلڈ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں تھا اور میچ ٹاس بھی نا ہوسکا۔ بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بیشتر آٹ فیلڈ پر پانی جمع ہے اور پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیاہے۔خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں بنگلا دیش کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button