پھر کیا ہوا’بابراعظم کی حمایت میں آغا سلمان بول پڑے
بابراعظم 15ویں ٹیسٹ اننگز میں بھی پچاس اسکور بنانے سے قاصر رہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے آل رائونڈر سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کپتان بابراعظم کی حمایت میں آگئے۔راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی بابراعظم مسلسل 15ویں ٹیسٹ اننگز میں 50 کا ہندسہ عبور کرنے سے قاصر رہے اور محض 37 کے انفرادی اسکور پر شکیب الحسن کا شکار بنے جبکہ قومی ٹیم بنگلادیش کیخلاف پہلی اننگز میں محض 274 رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی تھی۔
پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے آغا سلمان نے کہا کہ بابراعظم ایک عالمی معیار کے کرکٹر ہیں، ہر بلے باز پر ایسا وقت آتا ہے تاہم انکے علاوہ بھی ٹیم میں 10 دیگر کرکٹرز بھی موجود ہیں جنہیں پرفارم کرنا ہوگا۔
دوسرے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے 2 اوورز میں بغیر کسی نقصان 10 رنز بنالیے تھے تاہم قومی ٹیم 4 کیچز گرائے جانے کے باوجود محض 274 رنز کا ہندسہ ہی بورڈ پر سجاسکی تھی۔