کھیل

پہلا ون ڈے:آسٹریلیا نےپاکستان کو دو وکٹوں سےشکست دے دی

پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورزمیں 203 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، جب کہ میزبان ٹیم نے ہدف 33.3 اوورزمیں حاصل کرلیا۔

میلبرن(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کےخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کےپہلےمیچ میں آسٹریلیا نےپاکستان کو دو وکٹوں سےشکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورزمیں 203 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، جب کہ میزبان ٹیم نے ہدف 33.3 اوورزمیں حاصل کرلیا۔  پہلےبیٹنگ کرتےہوئےقومی ٹیم کےصائم ایوب 1 رن اورعبداللہ شفیق 12 رنزپرمچیل اسٹارک کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔بابراعظم اورایڈم زمپا نے 37 رنزپرآؤٹ کیا جب کہ کامران غلام 5 رنزبناکرپیٹ کمنزکی گیند کا شکاربنے۔

سلمان علی آغا کوسین ایبٹ نے 12 جب کہ کپتان محمد رضوان کومارنس لبوشین نے 44 رنزپرآؤٹ کیا،شاہین شاہ آفریدی 24 رنزبناکراسٹارک کی گیند پرآؤٹ ہوئے،عرفان خان 22 رنزپررن آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اورحارث رؤف کو ایڈم زمپا نےصفرپرآؤٹ کیا۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کےجوش انگلس 49 اوراسٹیو اسمتھ 44 رنزبناکرٹاپ اسکورررہے۔

پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اورنسیم شاہ اورمحمد حسنین نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں میلبرن کےکرکٹ گراؤنڈ پرمدمقابل تھیں،جہاں میزبان ٹیم نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button