کھیل
پہلا ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم انگلینڈ کےخلاف 556 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی
ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں آل راؤنڈر آغا سلمان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آج گرنے والی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے
ملتان(سپورٹس ڈیسک)پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور ایک کھلاڑی پویلین لوٹ چکا ہے۔ ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں آل راؤنڈر آغا سلمان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آج گرنے والی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، شاہین شاہ آفریدی 26، ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیر کا شکار بنے۔ انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔