کھیل

پیرالمپک:ایرانی خاتون نے شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

فائنل میں ایرانی کھلاڑی سارہ جوانمردی کی ترکیہ کی کھلاڑی آئسل اوزجان سے ٹکر تھی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ایرانی کھلاڑی سارہ جوانمردی نے ایران کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس پیرالمپک گیمز 2024 کے شوٹنگ مقابلوں کے تحت خواتین کے 10 میٹر P2 کے فائنل مقابلے کا انعقاد ہوا۔فائنل میں ایرانی کھلاڑی سارہ جوانمردی کا ترکیہ کی کھلاڑی آئسل اوزجان سے ٹکر کا مقابلہ ہوا۔

ابتدا میں ترکیہ کی کھلاڑی ایرانی کھلاڑی پر بھاری رہی لیکن فیصلہ آخری رانڈ میں ہوا جس میں سارہ جوانمردی 236.8 پوائنٹس کے ساتھ اپنے حریف کو پیچھے چھوڑ کر چیمپئن بن گئی۔ٹوکیو پیرالمپکس گیمز 2020 کی گولڈ میڈلسٹ سارہ جوانمردی نے شوٹنگ کے مقابلے میں 236.8 پوائنٹس اسکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ایرانی شوٹر نے طلائی تمغہ اپنے نام کر کے پیرالمپک میڈل دوڑ میں ایران کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔اس مقابلے میں ترکش کھلاڑی اوزجان نے چاندی جبکہ بھارت کی روبینہ فرانسس نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button