کھیل

پیرالمپک کھیلوں کاآغاز’فرانس کی کس بڑی شخصیت نے افتتاح کیا؟

ایونٹ میں شریک ایتھلیٹس نے اپنے اپنے قومی پرچم کے ساتھ مارچ کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے پیرالمپکس گیمز 2024 کا افتتاح کردیا، ایونٹ میں شریک ایتھلیٹس نے اپنے اپنے قومی پرچم کے ساتھ مارچ کیا۔ پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ مارچ کیا۔ میگا ایونٹ میں 4ہزار 400ایتھلیٹس ان ایکشن ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ 8 ستمبر تک جاری رہے گا، پاکستان کے حیدر علی 6 ستمبر کو ڈسکس تھرو کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ حیدر علی پانچویں بار پیرالمپکس میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ حیدر علی ٹوکیو میں ہونے والے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

پیرس پیرالمپکس کی افتتاحی تقریب فرانس کے دارالحکومت کے وسط میں منعقد ہوئی ہے، 11 دنوں تک جاری رہنے والے تقریب میں اسٹارٹ گن فائر کیے گئے، تقریب پہلی بار پیرالمپکس میں مرکزی اسٹیڈیم سے دور ہوئی تھی۔پیرا اولمپکس کے لیے 35 اولمپک مقامات میں سے کل 18 استعمال کیے جائیں گے، جو 8 ستمبر تک چلیں گے، بشمول گرینڈ پیلیس کے جہاں تائیکوانڈو کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

لا ڈیفنس ایرینا دوبارہ تیراکی کے مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ اولمپکس کے بعد پیرالمپکس کے ٹکٹوں کی فروخت سست رہی، لیکن اب اضافہ دکھائی دے رہا ہے، کیونکہ دستیاب 2لاکھ 50ہزار ٹکٹوں میں سے 2 ملین سے زیادہ فروخت ہوچکے ہیں۔

انٹرنیشنل پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسنز نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پیرس ایڈیشن معذور افراد کو درپیش مسائل کو عالمی ترجیحات کی فہرست میں سرفہرست رکھے گا۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ پیرالمپکس گیمز کا اس بات پر بڑا اثر پڑے گا کہ دنیا بھر میں معذور افراد کو کس نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے دیکھنے کے لیے آںے والے معذور افراد کے لیے خصوصی گاڑیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button