کھیل

پیرا اولمپکس:5گولڈ میڈلز جیتنے والے صرف ایک پاکستانی کھلاڑی حصہ لیں گے

ڈسک تھرو مقابلہ میں حصہ لیں گے 28 اگست سے 8 ستمبر تک کھیلا جائے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پیرا اولمپکس گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کا محض ایک اتھلیٹ حصہ لے گا جبکہ اسکیساتھ کوچ اور شیف ہوگا۔17ویں پیرا اولمپکس کی میزبانی فرانس کا شہر پیرس ہی کرے گا۔ میزبانی میں معذور کھلاڑیوں کیلئے 28 اگست سے 8 ستمبر تک کھیلے جانے والے ان گیمز میں پاکستان کا 3 رکنی دستہ ایک پیرا ایتھلیٹ، کوچ اور شیف ڈی مشن پر مشتمل ہوگا۔پیرا اولمپکس گیمز میں پاکستان کی نمائندگی 40 سالہ آل رائونڈ ایتھلیٹ حیدر علی کریں گے۔ معذور کھلاڑیوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کیلئے 5 گولڈ، 2 سلور اور 3 برانز میڈلز جیتنے والے حیدر علی پیرس پیراولمپکس کے ڈسک تھرو ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں 55.26 میٹرزتھرو کرکے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا، پی ایس بی حیدر علی اوران کے کوچ اکبر علی کے اخراجات برداشت کرے گا جبکہ شیف ڈی مشن اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے۔قومی دستہ 26 اگست کو اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگا۔واضح رہے کہ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے دماغی فالج کا شکار حیدر علی نے بیجنگ پیرا اولمپکس 2008 میں لانگ جمپ میں پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیت کرتاریخ رقم کی تھی، وہ پیرس گیمز میں شریک ہوکر پاکستان کی جانب سے مسلسل 5 ویں پیرالمپکس میں شرکت کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کریں گے۔

پیرس پیرالمپکس میں 22 کھیلوں کے 549 ایونٹس میں دنیا بھر سے آئے معذور کھلاڑی شریک کریں گے، یہ کھلاڑی 17 ہزار کی استعداد والے اولمپک ولیج میں قیام کریں گے جبکہ گیمز میں 45 ہزار کے لگ بھگ رضاکار تعینات ہوں گے۔چین کا 284 ارکان پر مشتمل سب سے بڑا دستہ ہے، برطانیہ کا 225، میزبان فرانس کا 211، آسٹریلیا کا 160، امریکہ کا 151 اور اٹلی کا 141 رکنی دستہ بھی گیمزکا حصہ ہیں، بھارت کا 84 رکنی دستہ پہلے ہی پیرس پہنچ چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button