پیرس اولمپکس، جرمن گھڑ سوار نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
55 سالہ ایتھلیٹ نے 1992، 1996، 2000، 2008، 2016، 2020ء اور 2024ء اولمپکس میں شرکت کی اور جرمنی کے لیے گولڈ میڈلز جیتے
فرانس (سپورٹس ڈیسک) پیرس اولمپکس میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی گھڑ سوار ازا بیل ورتھ نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے نئی تاریخ رقم کردی جو سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ازابیل ورتھ آج ایکسوسٹریئن میں ٹیم ڈریسج جیتنے والی جرمن ٹیم کا حصہ تھیں۔ ازابیل ورتھ نے 1992ء سے لے کر 2024ء اولمپکس میں 8 گولڈ میڈلز سمیت 13 میڈلز جیتے ہیں۔ 55 سالہ ایتھلیٹ نے جب جب اولمپکس میں شرکت کی،گولڈ میڈل ضرور جیتا ۔ انہوں نے 1992، 1996، 2000، 2008، 2016، 2020 اور 2024 اولمپکس میں شرکت کی اور جرمنی کے لیے میڈلز جیتے ۔
انہوں نے7 مختلف اولمپک ایڈیشنز میں 8 گولڈ میڈلز اور پانچ سلور میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔1992 میں انہوں نے ٹیم گولڈ اور انفرادی سلور، 1996 میں انفرادی اور ٹیم گولڈ جبکہ 2000 میں انفرادی سلور اور ٹیم گولڈ جیتا۔ 2008، 2016 اور 2020 میں بھی انہوں نے ٹیم گولڈ اور انفرادی سلور میڈلز جیتے ہیں، وہ کل انفرادی ڈرسیج کے مقابلوں میں بھی ایکشن میں ہوں گی۔