کھیل

پیرس اولمپکس، پاکستانی سوئمرز کب ایکشن میں نظر آئیں گے؟

پاکستان کے دونوں سوئمرز کل ایکشن میں ہوں گے جہاں آرا خواتین کی 200 میٹر فری اسٹائل جبکہ احمد درانی مردوں کے 200 میٹر فری اسٹائل کیلئے پول میں اتریں گے

فرانس (سپورٹس ڈیسک) فرانس میں ہونے والی پیرس اولمپکس میں پاکستان دونوں سوئمرز کب ایکشن میں نظر آئیں گے ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پیرس اولمپکس میں پاکستان کے دونوں سوئمرز کل ایکشن میں ہوں گے جہاں آرا خواتین کی 200 میٹر فری اسٹائل جبکہ احمد درانی مردوں کے 200 میٹر فری اسٹائل کیلئے پول میں اتریں گے۔ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے دونوں سوئمرز نے یونرسلٹی کوٹے پر انٹری حاصل کی ہے اور دونوں ہی اتوار کو ایکشن میں ہوں گے۔

مردوں کی 200 میٹر فری اسٹائل میں احمد درانی سمیت 28 سوئمرز چار ہیٹس میں ایکشن میں ہوں گے۔ احمد درانی پہلی ہیٹ میں دیگر تین سوئمرز کے ساتھ پول میں اتریں گے جس میں شام کے عمر عباس، سلوانیہ کے ساسو بوسکان اور سربیا کے ویلیمر سیپانووچ شامل ہیں۔ احمد درانی کا انٹری ٹائم ایک منٹ 55 اعشاریہ 68 سیکنڈز تمام مقابل سوئمرز میں سب سے زیادہ ہے۔ تمام ہیٹس کے بعد 28 میں سے 16 بہترین ٹائمنگ کے سوئمرز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button