کھیل

پیرس اولمپکس، پاکستان کے ایک اور ایتھلیٹ نے قوم کی امیدیوں پر پانی پھیر دیا

شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ فائر کوالیفیکشن کے دو مراحل ہوئے جس میں جی ایم بشیر نے مجموعی طور پر 581 پوائنٹس حاصل کیے اور ٹاپ 6 شوٹرز کی فہرست میں نہ آ سکے

فرانس (سپورٹس ڈیسک) فرانس میں ہونے والے پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی ناقص کارکردگی کے باعث قومی کو مایوس کیا اسی طرح غلام مصطفی بھی پہلے ہی رائونڈ میں شکست کھا بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ایک اور ایتھلیٹ پیرس اولمپکس میں اپنے ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگیا، 25 میٹر ریپڈ پسٹل کے مقابلوں شریک غلام مصطفی بشیر کوالیفیکشن راؤنڈ میں ٹاپ 6 میں جگہ نہ بناسکے۔ پیرس اولمپکس میں اتوار کو شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ فائر کوالیفیکشن کے دو مراحل ہوئے جس میں جی ایم بشیر نے مجموعی طور پر 581 پوائنٹس حاصل کیے اور میڈل راؤنڈ میں جگہ بنانے والے ٹاپ 6 شوٹرز کی فہرست میں آنے سے محروم رہ گئے۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے 292 پوائنٹس حاصل کیے جہاں 8 سیکنڈز کی پہلی سیریز میں 98 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ 6 سیکنڈز والی دوسری سیریز میں انہوں نے 99 پوائنٹس لیے، چار سیکنڈز کی سیریز میں جی ایم بشیر 95 پوائنٹس لے سکے۔ دوسرے مرحلے میں جی ایم بشیر اپنی صلاحیتوں کے مطابق نہ کھیل سکے اور تین سیریز میں بالترتیب 97، 97 اور 95 کا اسکور کیا جو ان کو ٹاپ 6 میں لانے کیلئے کافی نہ تھا۔ یوں جی ایم بشیر کا اولمپک سفر بھی ختم ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button