کھیل

پیرس اولمپکس:مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم

سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈز سے کم رہی، چار کھلاڑی 10 پھر بھی فائنل میں نہ آسکے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈز سے کم رہی، چار کھلاڑی 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔

اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود کوئی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے۔ساوتھ افریقا کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈز، جاپان کے عبدالحکم براون 9.96 سیکنڈز، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے آندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے محروم ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button