کھیل

پیرس اولمپکس: کینیڈین ویمن فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اور2 اسسٹنٹس سمیت 1 سال کیلئے باہر

6پوائنٹس بھی کٹ گئے 'سزا نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی جاسوسی کرنے پر دی گئی

فرانس(سپورٹس ڈیسک)کینیڈا کی ٹیم کو نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی جاسوسی مہنگی پڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پیرس اولمپکس میں کینیڈین ویمن ٹیم کے 6 پوائنٹس کاٹ دیئے، کینیڈین ٹیم کے ہیڈ کوچ اور دو اسسٹنٹ کوچز پر ایک سال کی پابندی بھی لگا دی گئی۔

ہیڈ کوچ بریو بریسٹمن، اسسٹنٹ کوچز جیسمن مینڈر اور جوزف لمباردی پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کینیڈین فٹبال ایسوسی ایشن پر 2 لاکھ سوئس فرینک جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔واضح رہے کہ کینیڈین ٹیم پیرس اولمپکس میں نیوزی لینڈ ٹیم کی تیاریاں دیکھنے کیلئے ڈرون استعمال کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button