کھیل

پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس کیوں بلایا گیا، وجہ سامنے آگئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اجلاس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کریں گے اور یہ ان کی سربراہی میں گورننگ کونسل کا پہلا اجلاس ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل 8 کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی،  پی ایس ایل کے مالی معاملات اور معاہدوں پر بھی بات ہو گی۔ اجلاس میں پی ایس ایل کی ونڈو پر بھی گفتگو کی جائے گی، اس کے علاوہ الیکشنز کے سبب پی ایس ایل کے انعقاد اور وینیو کی تبدیلی جیسے معاملات پر بھی بات ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button